امریکہ (ویب ڈیسک) سمارٹ فون بنانے والی معروف امریکی کمپنی ' ایپل'  نے  چینی کمپنی 'ہواوے'  کے اسمارٹ فون کا استعمال کرتے ہوئے کمپنی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے سالِ نو کی مبارکباد کا پیغام پوسٹ کرنے پر اپنے دو ملازمین کی بطور سزا تنزلی کردی۔
میش ایبل کی ایک رپورٹ کے مطابق ایپل کی جانب سے جاری کیے گئے ایک محکمہ جاتی اعلامیے میں کمپنی کے کارپوریٹ سینئر نائب صدر کا کہنا تھا کہ 'اس واقعے سے ایپل برانڈ کو نقصان پہنچا۔'واقعے کے بعد ایپل نے اپنے دو ملازمین کی ایک درجہ تنزلی کرتے ہوئے ان کی تنخواہ میں سے  تقریباً 728 ڈالرز کی کٹوتی بھی کر ڈالی۔اعلامیے کے مطابق ہواوے فون کے ذریعے ٹوئیٹ کا واقعہ اُس وقت پیش آیا، جب ایپل کی آؤٹ سورس سوشل میڈیا کے ' (Sapient)
ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کے ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر میں خرابی پیدا ہوئی