سٹٹگارٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین 03 دسمبر2018ء) جرمنی کی موٹر ساز کمپنی ڈیملر نے آئندہ سال سے چین میں امرکین ٹیرف کی وجہ سے الیکٹرک کاریں بند کرنے کا اعلان کیا ہے ڈیملر کے چین کے حوالے سے شعبے کے سربراہ ہوبرٹس ٹروسکا نے بتایا کہ کمپنی آئندہ سال 2019 کے آخر تک چین میں الیکٹرک کاروں کی پیداوار بند کر دے گی جن میں مرسڈیز بینز ای کیو سی ماڈل بھی شامل ہے انکا مزید کہنا تھا کہ چین میں امرکین ٹیرف کی وجہ سے الیکٹرک کاریں جیسا کہ مرسڈیز بینز مے بیچ ماڈل کی طلب میں کمی آرہی ہے اس لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے